ہفتہ، 30 مئی، 2015

ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کی طبیعت بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل

جعلی ڈگریوں کے مبینہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے حراست میں لے رکھا ہے جہاں ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ 

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شعیب شیخ کو اچانک طبیعت خراب ہونے کی صورت میں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کو دل کی تکلیف ہوئی ہے جس وجہ سے انہیں کارڈیو منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے شعیب شیخ ایف آئی اے کے سامنے جعلی ڈگریوں کی فروخت کا اعتراف کر چکے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔