اتوار، 31 مئی، 2015

بھارت کو کچھ نہ ملا تو کبوتر کو ہی پاکستانی جاسوس قراردے کر گرفتار کرلیا

پاکستان دشمنی میں بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی جاسوس ہونے کے الزام میں کبوتر کو گرفتارکرلیا اورمقامی اسپتال میں اس کا ایکسرے تک کرالیا گیا اور جب کچھ نہ ملا تو اسے مزید کچھ دن کے لئے تفتیش کی غرض سے اس کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ 

بھارتی پولیس اور خفیہ ادارے آئی بی نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے بھارتی سرحد میں داخل ہونے والے کبوترکو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی نے کبوترکو جاسوس کبوترکہہ کرپہلے اسے حراست میں لیا پھر پاکستان کے لئے جاسوسی کا الزام ثابت کرنے کے لئے مقامی اسپتال میں اس کا ایکسرے بھی کرایا گیا، جب کچھ ہاتھ نہ آیا تو پولیس نے مزید کچھ روز تفتیش کرنے کے لئے کبوتر کو اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی پولیس کبوترسے پاکستانی رابطہ تلاش کرنے کے لئے سرگرم ہے اور پولیس حکام کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کبوتر کے پروں پر مہر لگی ہوئی ہے اور اس کے پاؤں میں اردو زبان میں تحریر کردہ خط پکڑا گیا ہے جب کہ خط میں ایک لینڈ لائن نمبر بھی درج ہے جو پاکستان کے ضلع نارووال کا ہے۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔