جگر ہمارے جسم کا اہم ترین عضو ہے اور اگر اس میں ہلکی سی بھی خرابی ہوجائے تو تمام جسم متاثر ہوتا ہے۔
ہمارے کھانے پینے کے معمولات اس طرح کے ہیں کہ ہمارے جگر پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور وہ مختلف طرح کے زہریلے مواد سے بھر جاتا ہے۔ یہ زہریلا مواد براہ راست ہمارے گردوں، لبلبلہ، مثانے اور معدے پر بری طرح سے اثرانداز ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو ایک ایسی غذا کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کے جگر کو خطرناک مواد سے پاک کرکے اسے صاف ستھرا کردے گی۔ اس قدرتی غذا کا نام ’چقندر‘ ہے جو با آسانی بازار میں کسی بھی سبزی والے کے پاس دستیاب ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے جگر کی سوزش، لبلبے اور اس کی نالیوں میں انفیکشن، کولیسٹرول اور دیگر امراض کا خاتمہ ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے تمام زہریلے مادے جسم سے نکل جاتے ہیں اور جگر تروتازہ محسوس کرتا ہے۔ ماہرین کا مزید یہ کہنا ہے کہ چقندر ایک سخت جان سبزی ہے اور اپنی اس خاصیت کی وجہ سے جگر کو بھی بہت مضبوط بناتی ہے۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ دوپہر کے کھانے میں سلاد کے طور اسے استعمال کریں۔ اسی طرح اگر گاجروں کے جوس میں دو سے تین چقندر ڈال لئے جائیں تو یہ بھی بہت فائدہ دیں گے۔

0 تبصرے :
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔