
خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔
میڈیا کو جاری کردہ بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر لیاقت شباب کو انتخابات سے 2 روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کے سابق وزیر کو انتخابات سے قبل گرفتار کرنا قبل از الیکشن دھاندلی کے مترادف ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بلدیاتی انتخابات میں خیبرپختونخواہ حکومت نے دھاندلی کی سرپرستی کی ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے خلاف دھاندلی کرنے پر نوٹس لیں اور ان کے خلاف کاروائی کریں ۔
0 تبصرے :
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔