جمعرات، 28 مئی، 2015

ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک اہم اعلان

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جون میں پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وہ پاکستان آنے سے قبل لندن میں دہشت گردی کیخلاف اپنی 25کتابوں میں سے15کی تقریب رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بدھ کو ٹورنٹو سے وڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کا بیان مضحکہ خیز اور انصاف کا خون ہے، نواز شریف ،شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ، آئی جی اور توقیر شاہ کے سانحہ ماڈل ٹائون میں براہ راست ملوث ہونے کے حوالے سے رتی برابر بھی شک نہیں۔

انھوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کا سیاسی وجود پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ، ان حکمرانوں کی وجہ سے پہلے طالبان آئے اب ان کے ظالمانہ رویوں کے باعث داعش کا راستہ ہموار ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ21 مئی سے شروع ہونے والا احتجاج وسط جون تک 40 شہروں میں جاری رہیگا، پاکستان پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔