جمعرات، 28 مئی، 2015

سونامی کے خوف سے نوازشریف اورآصف زرداری ایک ہوگئے ہیں، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سونامی کے خوف سے نوازشریف اور آصف زرداری بھائی بھائی بن گئے ہیں لیکن ہم عوام کی طاقت سے سب کو شکست سے دوچار کریں گے۔

مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے کی صورت میں سارا پیسا وزراء کے پاس رہتا ہے مگر ہم نیا بلدیاتی نظام متعارف کروارہے ہیں جس میں گاؤں کی سطح پر لوگوں کو اختیار دیا جائے گا جہاں وہ پہلی بار اپنی زندگی کے فیصلے خود کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے بعد عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی جب فنڈز ایم این ایز اور ایم پی ایز کے بجائے عوام کے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندوں اور گاؤں کی کونسل تک پاس جائیں گے جس سے وہ خود جہاں چاہیں اسکول، اسپتال اور گراونڈ کی تعمیر کرسکیں گے۔

عمران خان نے اے این پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔ ایک طرف سونامی کے خوف سے اے این پی اور جے یو آئی(ف)، جب کہ دوسری جانب آصف زرداری اور نوازشریف ایک ہوگئے ہیں لیکن ہم عوام کی طاقت سے ان سب کو شکست سے دوچار کریں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں کی پولیس دیگر تمام صوبوں سے بہتر اور مثالی ہے۔ پنجاب کی گلو پولیس بے گناہوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے جب کہ خیبرپختونخوا کی پولیس عوام کی حفاظت کرتی ہے۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔