پیر، 25 مئی، 2015

انوشکا شرما میں بطور انسان اور اداکارہ بہتری آئی ہے ، رنویر سنگھ

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما میں بطور انسان اور بطور اداکارہ کافی بہتری آئی ہے۔

ہندوستانی اداکار رنویر سنگھ نے اپنی تازہ ترین گفتگو میں ہندوستانی اداکارہ انوشکا شرما کے بارے میں بتایا کہ وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بطورِ انسان اور بطورِ اداکارہ پہلے سے کافی بہتر ہیں ۔ مزید اُن کا کہنا تھا کہ انوشکا کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا اور سیکھنے کا بھی موقع ملا۔

رنویر سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز اِن دو فلموں ’’ لیڈیز ورسس رکی بہل ‘‘ اور ’’ بینڈ باجا بارات ‘‘ سے کیا۔ حال ہی میں انھوں نے انوشکا شرما کے ستھ فلم ’’ دل دھڑکنے دو‘‘ میں کام کیا ، کافی عرصے کے بعد وہ دونوں بطور جوڑی کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ۔ فلم 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔