بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو 2 روزی سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو صدر ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بیلاروس کے صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اس دوران زرعی مشینری، ٹریکٹر کے کارخانے، دودھ اور افزائشِ حیوانات کی صنعت کے شعبوں میں اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان
دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جب کہ بیلاروس نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں اپنا مشن قائم کیا تھا۔
0 تبصرے :
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔