پیر، 25 مئی، 2015

کراچی کے علاقے فقیر کالونی میں رینجرز آپریشن، خود کش حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک


اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حملہ آور ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تو علاقے میں واقع ایک گھر میں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، ناکامی کی صورت میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں خودکش حملہ آوراور اُس کا ساتھی ہلاک ہوگئے۔

فقیر کالونی میں آپریشن کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور رینجرز پر دستی بم بھی برسائے گئے جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں جنہوں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں 4 سے 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ خودکش حملے کے بعد سرچ آپریشن میں حملے میں تباہ ہونے والے مکان کے ملبے سے ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔