پیر، 25 مئی، 2015

فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 7 ساتھی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی، حالت تشویش ناک


تیونس میں فوجی اہلکار نے اپنے 7 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت تیونس میں پیش آیا جہاں فوجی چھاؤنی میں ایک فوجی اہلکار نے بیرک میں موجود ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ فائرنگ کے بعد اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعےمیں بظاہر دہشت گردی سے تعلق نظرنہیں آتا کیونکہ مذکورہ اہلکار کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ واقعہ تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب پیش آیا اور قریب ہی وہ نیشنل میوزیم بھی واقع ہے جہاں چند ماہ قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔