خوبصورت اور رنگ برنگے پھولوں کے دلکش انداز سے سجی کاریں سڑکوں پر نظر آئیں تو آپ فوری سمجھ جاتے ہیں کہ کسی کی بارات جارہی ہے لیکن روس میں شادی کے انتظامات کرنے والی ایک کمپنی نے دُلہے میاں کے لیے بکتر بند گٓاڑی تیار کی ہے جس پر سوار ہو کر وہ اپنی دلہنیا کو لینے جائیں گے۔
عام طور پر بکتر بند گاڑیاں فوجی پریڈ کے دوران نظر آتی ہیں لیکن اب لیموزین کاروں کی جگہ یہ گاڑیاں دُلہا اور دُلہن کو لے کر بارات لینے جائیں گی۔ مقامی ٹی وی کے مطابق شادی ہال تک جانے کے لیے دُلہا کو بکتر گاڑی کا کرایہ 2 ہزار ڈالر ادا کرنا ہوگا اس کے علاوہ نہ صرف اس کے لیے خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا بلکہ ماسکو کی شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے کئی جگہ پر ٹیکس بھی ادا کرنا ہو گا۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ بکتر بند گاڑی بڑی ہوتی ہے لہٰزا اس کے لیے خصوصی اجازت نامہ لینے کے ساتھ ساتھ مسلسل پولیس سے رابطہ بھی رکھنا ضروری ہے۔ اگر کوئی جوڑا لیموزن کار کی جگہ بکتر بند گاڑی خریدنا چاہتا ہے تو اسے صرف سیلون کار جتنی قیمت میں یہ فوجی گاڑی مل جائے گی۔
0 تبصرے :
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔