پیر، 25 مئی، 2015

پاکستان تحریکِ انصاف کا ڈسکہ واقعہ کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف، عمران خان نے ڈسکہ واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں یوم سوگ اور پُرامن احتجاج کا اعلان
 کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ نہیں بلکہ قاتل بن چکی ہے، ڈسکہ میں بے گناہ وکیلوں کے قتل کے خلاف آج کارکنان پاکستان تحریکِ انصاف ملک بھر میں یوم سوگ منائیں گے اور اس موقع پرپُر امن طریقے سے احتجاج بھی کریں گے۔

عمران خان کا مزید یہ کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ایس ایچ او سٹی تھانے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلاء بھی شامل ہیں جب کہ گولیاں لگنے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے 3 وکلاء زخمی بھی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا نہیں دی گئی تھی جس کے باعث پولیس بار بار وہی جرم کر رہی ہے۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔