پیر، 25 مئی، 2015

حاجیوں کے لیے خوشخبری - سعودی حکومت کی جانب سے انقلابی سہولت

سعودی عرب نے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لئے ای بریسلٹ ( الیکٹرانک کنگن ) جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ اور حج پر آنے والے افراد کا تمام ریکارڈ موجود ہوگا۔

خلیجی اخبار’’العربیہ‘‘ کے مطابق سعودی عرب تما م عازمین حج اور عمرہ زائرین کے لئے ای بریسلٹ جاری کرے گا جس میں حاجیوں کے باریں میں ہر قسم کی معلومات ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ای بریسلٹ میں جی پی ایس نظام بھی  ہوگا جو زائرین کو مقدس مقامات پر کسی بھی پریشانی کے بغیر پہنچنے میں مدد دے گا۔ یہ ای بریسلٹ زائرین کو مکہ اور مدینہ میں گلیوں اور اہم شاہراہوں سے متعلق ٹھیک ٹھیک معلومات موقع پر فراہم کرنے کے قابل ہو گا۔ بریسلٹ واٹر پروف ہو گا اور اس کا پہننا ہر حاجی پر لازم ہوگا۔  اس میں ایک بار کوڈ بھی ہوگا جس میں حاجیوں سے متعلقہ تمام معلومات، عازمین حج یا عمرہ زائرین کا سعودی عرب میں رہائش گاہ کا پتا اور مکمل طبی ریکارڈ شامل ہوگا۔

ای بریسلٹ کی خصوصیات میں یہ بھی شامل ہے کہ اس میں نماز کے اوقات کاالرٹ ہوگا، بریسلٹ میں ایک کمپاس ہوگی جو حاجی کوا شارے سے دعا ، عبادت، حج، عمرہ اور زیارتوں کے مختلف مراحل طے کرنے میں مدد دے گی، بریسلٹ میں معلومات کے لئے ڈیسک کا رابطہ نمبر بھی ہوگا جو دستیاب زبانوں میں حجاج کرام کو مکہ مکرمہ کی گلیوں کے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ ای بریسلٹ ٹیکنالوجی میں انقلاب قرار دیا جا رہا ہے جو اس طرح حجاج کرام کے اعداد و شمار جمع کرنے کے عمل کو تیز کر دے گا۔ وزارت خزانہ اور اعلی حکام کی طرف سے اس منصوبے کی منظور ی کے بعد وزارت حج اس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔