پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں میں اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت ہے لہذا زمبابوے کے خلاف تمام میچز جیتنے کی کوشش کریں گے جب کہ ڈسپلن کی پابندی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
لاہور میں پاکستان اور زمبابوے ون ڈے سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان اظہر علی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں میں اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت ہے لہذا زمبابوے کے خلاف تمام میچز جیتنے کی کوشش کریں گے ہم صرف چیمپئنز ٹرافی کے لئے نہیں کھیل رہے بلکہ وطنِ عزیز میں کرکٹ کے روشن مستقبل کے لئے ایک اچھی پاکستانی ٹیم بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شہریوں کی بھرپور شرکت سے نہایت خوشی ہوئی اور امید ہے کہ شائقین کرکٹ ون ڈے سیریزسے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
اظہرعلی نے مزید کہا کہ ڈسپلن کی پابندی کے حوالے سے ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان میں پہلے آل راونڈرز کی کمی تھی مگر اب ایک اچھا کمبی نیشن بنانا ضروری ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز کو یادگار بنانا چاہتا ہوں اور مجھ سمیت کئی لڑکے اپنے ملک میں پہلی بارانٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔
اس موقع پر زمبابوبے کی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک بہت اچھا وقت گزرا۔ ہم سیریز کو انجوائے کررہے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے باوجود مایوس نہیں ہوئے ہیں۔ تاہم ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ون ڈے میں اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
0 تبصرے :
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔