بدھ، 29 اپریل، 2015

بھارت میں بی جے پی کی حکومت نے مسلمانوں پر تعلیم اورروزگار کے دروازے بند کردیئے

بھارت میں برسراقتدار آنے کے بعد بی جے پی کی انتہا پسند حکومت نے جہاں کئی مسلم کش اقدامات کئے ہیں وہیں اب ان کے لئے اب تعلیم اورروزگار کے دروازے بھی بند کئے جارہے ہیں۔

بھات میں ہندوانتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد جہاں ملک میں بسنے والی اقلیت اس جماعت کے عتاب کا شکار ہورہے ہیں تو وہیں مسلمانوں کے خلاف ان کے تعصب پر مبنی اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اوراس کا ثبوت ریاست مہاراشٹرا میں دیا گیا جہاں کانگریس کی حکومت نے ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کے لئے جو 5 فی صد کوٹہ مختص کیا گیا تھا اسے بے جے پی کی انتہاپسند حکومت نے ختم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی مہاراشٹرا میں گائے کو ذبح کرنے اور اس کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 سال تک کی قید بھی ہو سکتی ہے۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔