بدھ، 29 اپریل، 2015

میں بیک وقت ہندو اور مسلمان ہوں، سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کےدوران جج کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کے موقع پرجودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی جمع تھی جب کہ عدالت میں دوران سماعت جج کی جانب سے جب سلمان خان سے سوالات کیے گئے تو ایک سوال کے جواب پر بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ ایک بھارتی ہیں تاہم ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں اس لیے وہ بیک وقت ہندو اور مسلمان ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھ پور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کے علاوہ غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کررکھا ہے۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔