بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر کرکٹ سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
اتوار کو انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات صرف پرامن ماحول میں ہی ممکن ہو سکتے ہیں اور یہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسلام آباد ذکی الرحمن لکھوی سمیت دہشت گرد حملوں کے دیگر ذمے داران کے خلاف کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے تعلقات میں کڑواہٹ سے قطع نظر ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر کرکٹ سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
0 تبصرے :
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔