ہفتہ، 30 مئی، 2015

'وار2‘ اگلے مہینے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

آپ نے نوجوان پاکستانی ڈائریکٹر بلال لاشری کی فلم ’وار‘ تو دیکھ رکھی ہوگی جو دو سال قبل ریلیز کی گئی تھی۔

اب اس فلم کا دوسرا حصہ اگلے ماہ بننے جارہا ہے اور یہ فلم دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کے ڈائریکٹر و رائٹر ڈاکٹر حسن وقا رانا کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ سے لندن میں کیا جائے گا جس میں بہترین پاکستانی اداکار ایوب کھوسو، عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ فلم میں نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ برطانیہ، روس، یوگو سلاویہ اور ترکی میں کی جائے گی۔ 

وار میں کلیدی کردار اداکرنے والے اداکار شان کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔


0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔