ہفتہ، 30 مئی، 2015

مردان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکٹر سکیل تھی

مردان اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق سوات مردان ، لوئر دیر اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آنے والا زلزلہ 5.6 ریکٹر سکیل کی شدت کا تھا جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔ پشاور اور مردان سمیت دیگر شہروں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔