ہفتہ، 30 مئی، 2015

بلوچستان میں ناراض بلوچ نہیں ’را‘ کے دہشت گرد ہیں : سرفراز بگٹی

بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ میں ناراض بلوچ نہیں ہیں بلکہ بلوچستان میں موجود ’را‘ کے دہشت گرد ہیں۔ لہٰذا ناراض بلوچ کہنا غلط ہے۔ 

میڈیا کو جاری بیان میں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا لشکر موجود ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ناراض بلوچ کا لفظ بہت استعمال کر لیا لیکن اب ہمیں انہیں واضح انداز میں ناراض دہشت گرد کہنا ہو گا ۔ گزشتہ روز پیش آنے والے مستونگ واقعے پر مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سانحہ کے بعد مستونگ میں ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے اور اس آپریشن میں اب تک 7 دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں ایف سی کے 500 اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور آپریشن کی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔ یاد رہے گزشتہ روز سانحہ مستونگ میں نامعلوم افراد نے 2 بسوں میں سوار 22 افراد کو اغواءکر نے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔