
پرائیویٹ پاکستانی ایئرلائن "شاہین ایئر لائن" کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ رواں سال حاجیوں کی نقل و حمل کے لئے اسے حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت مل گئی ہے۔
جدہ میں "شاہین ایئر لائن" کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں بات کرتے ہوئے ایئرلائن کے کنٹری منیجر طاہر مجید نے بتایا کہ اس سال 25ہزار سے 30 ہزار حجاج کرام شاہین ایئر کے ذریعے سفر کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "شاہین ایئر لائن" جدہ سے 18 پروازیں، ریاض سے 5، دمام سے 4 اور مدینہ سے 2 پروازیں پاکستان کے تقریباً سب بڑے شہروں میں آپریٹ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئے حاصل کردہ طیاروں کو استعمال کرتے ہوئے جدہ سے فی ہفتہ پروازوں کی تعداد 32 تک بڑھائے جانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔
0 تبصرے :
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔