ہفتہ، 30 مئی، 2015

آئی فون کے اگلے ماڈل کا وہ حیرت انگیز فیچر جس نے گوگل کی نیندیں اڑا دیں،

ٹیکنالوجی کی دنیا کے دو بڑے دیوتاؤں گوگل اور ایپل میں اقتدار پر قبضے کی جنگ جاری ہے۔

دونوں کمپنیاں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے اپنی مصنوعات میں روز بروز جدت لا رہی ہیں، ادھر ایک کمپنی اپنی کسی پراڈکٹ کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتی ہے تو فوراً ہی دوسری بھی میدان میں اتر آتی ہے۔ 

چند روز قبل گوگل کی طرف سے اس کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن لانے کا اعلان کیا گیا تو ساتھ ہی ایپل نے بھی اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد آئی او ایس 9مارکیٹ میں متعارف کروائے گی۔ آئی او ایس 9میں ”پروایکٹو“ کے نام سے ایک فیچر ایسا لایا جا رہا ہے جو خودکار طریقے سے صارفین کے رویئے اور ڈیٹا کو پرکھے گا اور جہاں بھی ضرورت ہوئی انہیں مناسب ترین معلومات فراہم کرے گا۔ مثال کے طور پر اگر ایک صارف کرکٹ میچ دیکھنے جا رہا ہے اور اس نے اپنا ٹکٹ ایپل آئی فون کی پاس بک میں رکھا ہوا ہے تو ”پروایکٹو“ سسٹم صارف کے کلک کیے بغیر ٹکٹ سکرین پر شو کر دے گا،صارف کو محض سکرین پر دائیں طرف سویپ کرنا ہوگا۔

کیا گوگل اپنے نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اس طرح کا کوئی فیچر دے پائے گا؟

ایپل کے نئے آئی او ایس 9ورژن میں نئے میپ ٹولز بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں جو پبلک ٹرانسپورٹ کی سمتوں کی بھی نشاندہی کریں گے۔ آئی اوایس 9آئی فون 6اور آئی فون7میں دستیاب ہو گا۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔