اتوار، 31 مئی، 2015

پیپلزپارٹی سے کچھ غلطیا ں ہوئیں، عوام سے معافی چاہتے ہیں :سید خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم سے کچھ غلطیا ں ہوئیں جن کی عوام سے معافی چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا گلگت بلتستان کیلئے 46ارب روپے کا پیکیج خوش آئند بات ہے، یہ رقم جون کے بجٹ میں نہ رکھی گئی تو بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کسی صوبے میں غیر مقامی گورنر کی تقرری آئین پاکستان کے خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا گلگت بلتستان کے لئے 46ارب روپے کا پیکیج خوش آئند بات ہے اگر یہ رقم جون میں پیش ہونیوالے بجٹ میں نہیں رکھی گئی تو ہم اسے گلگت بلتستان قانون اسمبلی کے لئے (ن)لیگ کے امیدواروں کو جتانے کا جھوٹا اور گمراہ کن حربہ سمجھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام کوان کے جائز حقوق دلانے کے لئے قومی اسمبلی میں گلگت کی بھرپور نمائندگی موجود ہے اور ہم پہلے کی طرح آئندہ بھی اسمبلی میں آواز بلند کرتے رہیں گے، انہوں نے کہاکہ 2009ء سے پہلے گلگت بلتستان بھر میں حالات انتہائی کشیدہ تھے، لوگ ایک دوسرے کے گلے کاٹ رہے تھے، پاکستان پیپلزپارٹی کی کوششوں سے ان علاقوں میں امن وامان قائم ہوا جس کو ہم اپنی بہت بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بے شک ہم سے کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہیں جس کیلئے ہم یہاں کے عوام سے معافی مانگنا چاہتے ہیں، ہم اکنامک کوریڈور کے دو زون گلگت میں بھی بنانے کیلئے نواز حکومت پر زور ڈالیں گے تاکہ اس عظیم منصوبے کے فوائد یہاں کے عوام تک بھی پہنچ سکیں۔اس موقع پر سابق گورنر گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ ،کوآرڈنیٹر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سید جعفر شاہ اور گلگت حلقہ نمبر دو پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل احمد بھی موجود تھے۔

0 تبصرے :

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔