افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ایک خط میں پاکستان سے انسداد دہشت گردی میں مزید تعاون مانگتے ہوئے افغان طالبان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
افغان حکام نے اتوارکوصدراشرف غنی کے پاکستان کے نام خط کے مندرجات اے ایف پی سے شیئرکیے جن کے مطابق ڈاکٹراشرف غنی نے اسلام آبادکی سویلین اورعسکری قیادت سے افغان طالبان کے تازہ حملوں کی مذمت کرنے اور پاکستانی حدود میں شرپسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کوئٹہ اور پشاورمیں مبینہ طور پر موجود طالبان قیادت کونظر بند کرتے ہوئے طالبان کے اتحادی حقانی نیٹ ورک کے ارکان کو حراست میں لے جوکہ افغانستان میں حالیہ حملوں کاذمے دار ہے۔ یہ خط ایک ایسے وقت پر لکھاگیا جب طالبان کی کارروائیوں میں شدت کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہو گیا ہے۔ رواں مہینے پاکستان اورافغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اورباہمی تعاون مزید بہتر بنانے کا معاہدہ طے پانے کے بعد صدر اشرف غنی پر شدید دباؤ تھا۔
0 تبصرے :
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔ گو نواز گو!اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔